پیر, جون 3, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : وزیراعظم شہبازشریف نے حیدرآباد سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم کی ایم 6 کو تیس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف سکھر پہنچے ، جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔

جس کے بعد وزیراعظم نے حیدرآباد سکھر موٹروے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور حیدرآبادسکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، مولانا اسعد محمود ، مریم اورنگزیب ، امین الحق سمیت وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے۔

ترجمان این ایچ اے نے تقریب میں بتایا کہ 306 کلومیٹر طویل حیدرآباد سکھر موٹر وے ایم 6 کو 30 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ، اس منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم 6 کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل ، 19 انڈر پاس ،6 فلائی اوورز تعمیر ہوں گے۔

این ایچ اے کے مطابق موٹروے پر دونوں اطراف ہر50 کلومیٹر فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے ، موٹر وے جامشورو، حیدرآباد ،مٹیاری ، بینظیرآباد ، نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر سے گزرے گی۔

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اہلیان سندھ کو آج بڑا تحفہ مبارک ہوں، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر مسافروں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور موٹروے ایم 6 کی تعمیر سے پشاور تا کراچی موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں