بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

’چار سال چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والا پکڑا گیا تو کہتا ہے قائد اعظم کے گھر پر حملہ کردو‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار سال چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والا خود پکڑا گیا تو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ، قائد اعظم کے گھر پر حملہ کردو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی پاکستان کے ہر شعبے اور منصوبے میں فتنے پر مبنی سوچ تھی، عمران نیازی نے اچھے انداز میں گفتو کرنا سیکھا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے واقعات ہوئے مگر کسی سیاسی لیڈر نے یہ نہیں کہا کہ فوجی تنصیبات کو برباد کرو۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے المناک ترین واقعات پر سیاسی افرا تفری کا اختتام ہوا، تاریخ کا بدترین دن تھا، شہدا، غازیوں کی یادگاروں پر عمران نیازی کے اکساے پر جتھوں نے دشنام درازی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان اور پولیس شہدا کے لواحقین کو ملا تو ہر آنکھ نم تھی، قوم کے عظیم سپوتوں نے اپنی جانیں دے کر لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں دو پارٹی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم دونوں اتحادی ہیں، آج خوشی ہوئی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بڑی میٹھی باتیں کی، اتفاق اور اتحاد میں ہی برکت ہے، مخلوط حکومت چیلنجز کا باہمی مشاورت سے سامنا نہ کرتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے باہمی مشاورت، پارلیمان، کابینہ میں اتفاق اور اتحاد کا اظہار کیا اور اتحادی حکومت نے سازش کو دفن کردیا اس کے تانے بانے سمندر پار تک تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کے فور کے حوالےسے بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی جبکہ ماضی میں کے فور کو سرد خانےکی نذر کیاگیا جو انتہائی افسوسناک ہے، کےفور کراچی کے کروڑوں عوام کو پانی کی سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی افراتفری کی وجہ سے پاکستان معاشی طور ترقی نہیں کرسکا لیکن میں یقین دلاتا ہوں ہم مل کر ان مسائل حل اور پاکستان کی کشتی کو کنارےلگائیں گے، مہنگائی سمیت چیلنجز اور مسائل ہیں مگر ان کو شکست دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں