تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

”نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے کو بھی تباہ کر دیا“

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا، عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی ترقیاتی منصوبوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے میں مصروف رہے، ایک کروڑ گھر اور 50 لاکھ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے گئے، عمران نیازی کی گالم گلوچ کے باعث بیرون ملک سے آئے پڑھے لکھے لوگ واپس چلے گئے، عمران خان کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کو ریلیف ملا ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا، عمران خان کا نیا پاکستان وہ ہے جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا، عمران خان نے جو زبان استعمال کی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہوا، افسوس ہے کہ اسپتال کے قیمتی 3 سال ضائع کر دیے گئے، اسپتال میں اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، صاف پانی کا منصوبہ روکا گیا، نیب نے لوگوں کو گرفتار کیا، نیب کے عقوبت خانوں میں رہا ہوں حالات کا علم ہے، عمران نیازی سول وار چاہتا ہے، لوگ عمران نیازی کا گریبان پکڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کہا تھا آئیں چارٹر آف ڈیموکریسی کریں، نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا، عمران خان کے حکم پر نیب کے عقوبت خانے میں مجھے زمین پر سونے پر مجبور کیا گیا، عمران نیازی معاشرے میں جو زہر گھول رہا ہے اس کی قیمت دینا پڑے گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ سے متعلق  فیصلے کرلیے گئے ہیں، ماضی میں اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو بحال کر دیا گیا ہے، 50 فیصد مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا، 3 سال ضائع کیے گئے، نرسنگ یونیورسٹی بند ہوئی، کام نہیں ہوا، ورلڈ کلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 3 سال حکومت نے اچھے کام کرنے والوں کو فارغ کیا، ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کیا جائے گا، اچھے کام کرنے والوں کو اس لیے فارغ کیا گیا کیوں کہ انہیں مسلم لیگ (ن) لائی تھی، 30 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے کو تباہ و برباد کر دیا گیا، منصوبے میں ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

Comments

- Advertisement -