پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

کابینہ سے آئینی ترامیم کی منظوری قوم کو مبارک، محنت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلیے محنت جاری رکھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترامیم کے مسودے کو منظوری کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے مسودے کی منظوری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کابینہ اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلیے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا۔ پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد دیتا ہوں اور عزم کرتا ہوں کہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کر کے ملکی وسیع مفاد میں فیصلہ کیا۔ معاشی استحکام کے بعد آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلیے سنگ میل عبور ہوا۔

وزیراعظم نے اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کےسربراہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اب سے کچھ دیر قبل مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری دے دی ہے یہ بل آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں