منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

رینجرز شہادت واقعہ، وزیراعظم کا ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی اور قرار واقعی سزا دلانے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا نام نہاد پُر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ پولیس، رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کیلیے مامور ہیں لیکن انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔

شہباز شریف نے شرپسندوں کے حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ رینجرز اور پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس شر پسند واقعے کے بعد حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی شرپسندوں سے نمٹنے اور موقع پر گولی مارنے کے بھی واضح احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ شرپسندوں کے مختلف حملوں میں پولیس کے دو جوان بھی شہید ہو چکے ہیں جب کہ 100 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔

اسلام آباد : رینجرز اہلکاروں کی شہادت : پاک فوج کو بلا لیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں