اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

جو ایک دھیلا ٹیکس نہیں دیتے ان پر ٹیکس لگائیں، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو ایک دھیلا ٹیکس نہیں دیتے ان پر ٹیکس لگائیں، وقت ضائع نہ کریں مزید بہتری کی جانب بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آرہیڈکوارٹرزکے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آرمیں جوتبدیلیاں ہورہی ہیں میرا کسی فرد کیلئے کوئی ان پٹ نہیں،میری کوئی ذاتی پسند نا پسند نہیں ہے، ایف بی آرکوقومی مفادکیلئےجوکچھ بھی چاہیےحکومت فراہم کرےگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ اپنے وسائل سے کھربوں اکٹھے کرتےہیں تومالیاتی اداروں کےپاس جانےکی ضرورت نہیں، میں کسی کیخلاف یاحق میں نہیں جو ملکی مفادمیں ہوگا وہی کرینگے، سفارش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آرنےپرسوں ایک نیاسرپرائزدیا، اگر ایسی کوئی بات تھی تو مجھے بتا دیتے ہم میکنزم بناتے، ذاتی پسندنہ پسندسےبالاترہوکرقومی مفاد کو مقدم رکھناہے، چیئرمین ایف بی آرکوگزارش کی اب بھی کچھ چیزیں مخفی رکھی ہوئی ہیں تو میں کچھ نہیں کہوں گاشاباش دوں گا دیر آئید درست آئید۔

شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر سے کہا کہ اگر اب بھی آپ نےچیزوں کوچھپایا تو یہ اچھی بات نہیں ہے، جوہوگیاسوہوگیااب مزیددیرنہ کریں ، جو ایک دھیلہ ٹیکس نہیں دیتے ان پرٹیکس لگائیں، وقت ضائع نہ کریں مزیدبہتری کی جانب بڑھنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دل میں جذبہ ہوتوچیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، ریونیوکاآفیشل ٹارگٹ پوراکرناہے،تاجر،سرمایہ کارکوسہولت دینی ہے، بلاوجہ تنگ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ٹیکس نادہندگان کونیٹ میں لائیں، ٹیکس معاملات پرصوبوں کےساتھ مشاورت کی، تاجر،کاروباری افرادکوٹیکس معاملات پرناجائزتنگ نہ کیاجائے اور سرمایہ کاروں کیلئےآسانیاں پیداکی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں