اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر فائدہ عوام کو بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ریلیف سے  نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں