پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے پروگرام کو دس سال مکمل ہونے پر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے یوتھ ویک کے حوالے سے نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 2023نوجوانوں کا سال ہے، اس موقع پر مختلف تقریبات ہوں گی اور محنتی بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر اعظم بنا ملک شدید معاشی مشکل میں تھالیکن نوجوانوں کو نظرانداز نہیں کرسکتے، پروگرام میں وسائل کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے آئی ٹی اور زراعت کا شعبہ شامل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی 68فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوازشریف کی قیادت میں ہم نے نوجوانوں کیلئے یوتھ ویک پروگرام شروع کیا تھا۔

انھوں نے نوجوانوں کو پروگرام کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کووسائل کی فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اور نوجوانوں کیلئے یوتھ پروگرام سمیت مختلف اقدامات کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں