تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

توشہ خانہ کیس میں عمران خان سرٹیفائڈ چور ثابت ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کئی سال سے سب کو چور چور کہتا رہا ہے، توشہ خانہ کیس میں خود سرٹیفائڈ چور ثابت ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا: ’عمران خان کی چوری ایک دکاندار نے پکڑی۔ گھڑی دکاندار کے پاس پہنچی تو اس نے معلومات لیں کہیں چوری تو نہیں ہوئی۔ سوچیں اس شخص کی وجہ سے ملک کی کتنی بدنامی ہوئی۔ اس سے بدترین مثال نہیں مل سکتی کہ وزیراعظم نے گھڑی بیچ دی۔ عمران نیازی نے بتایا نہیں کہ تحائف غیر قانونی طریقے سے بیچے۔ عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے غلط اکاؤنٹ بتا دیا۔ اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس کی چھان بین کی تو خرید و فروخت کی کوئی ٹریل نہیں ملی۔ عمران خان نے 22 سال لوگوں پر الزامات لگائے اور خود چور نکلے۔‘

انہوں نے کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کرتے رہے، کمشنر کا نام عمران خان نے خود دیا تھا، پاناما بمقابلہ اقامہ فیصلہ آیا تو زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے اور آج وہ شخص فیصلوں پر کیا کیا باتیں کرتا ہے۔

فیٹف کی گرے فہرست سے نکلنے پر وزیراعظم نے کہا: ‘پاکستان کے گرے لسٹ میں آنے سے معیشت کو مشکلات پیش آئیں۔ گرے لسٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تجارت کو نقصان پہنچا۔ فیٹف نے کہا کہ پاکستان نے 35 سفارشات پر شاندار طریقے سے کام کیا۔ عوام اور افواج پاکستان نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی اجتماعی کامیابی ہے۔ آرمی چیف اور ذیلی اداروں نے گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت نے فیٹف قانون سازی میں تعاون نہیں کیا، طعنوں کے باوجود قومی مفاد میں قانون سازی میں ساتھ دیا، عمران خان کی بات جمہوریت اور سوچ فاشسٹ کی تھی۔

Comments

- Advertisement -