بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

”ہم فریڈم آف پریس پر یقین رکھتے ہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت فریڈم آف پریس پر یقین رکھتی ہے۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کے آخری سال فریڈم آف پریس انڈیکس میں پاکستان نیچے چلا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فریڈم آف پریس انڈیکس  میں پاکستان 12 پوائنٹس گر گیا، عمران خان دورِ حکومت میں پاکستان کی 18 پوائنٹس تنزلی ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے فریڈم آف پریس پر حملہ آور ہونے کا شرمناک ٹائٹل اپنے نام کیا، عمران خان کے اقدامات سے پاکستان میں جمہوریت کی بھی بدنامی ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی اور فریڈم  آف پریس پر یقین رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 جب کہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 کی درجہ بندی پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں