ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے خبردار کیا کوئی مہم جوئی ہوئی تو فروری 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرےلئےباعث اعزاز ہے، ہماری مسلح افواج تنظیم،اتحاداورقومی مفاد کی تکمیل اورعزم کانشان ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سےایک نام رکھتی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کیلئےکوششیں باآورہورہی ہیں، سرمایہ کاری میں اضافےاوراقتصادی ترقی پرتوجہ مرکوز ہے، پاکستان عالمی امن کےقیام کیلئے اپنی ذمہ داریوں سےمکمل آگاہ ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیرعالمی سطح پرمتنازع علاقہ ہے، کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان  نے بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا، امن ہماری ترجیح ہے لیکن کمزوری نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بے بنیادالزامات کاسلسلہ شروع ہوگیا لیکن وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی روکنے کی کوشش کاپوری طاقت سےجواب دیاجائیگا۔

شہباز شریف نے بھارت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہے، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھاجائے، قومی وقار اور مفاد کیخلاف ہر مہم جوئی کا مقابلہ کریں گے۔

انھوں نے خبردار کیا پانی ہماری لائف لائن ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گا، پاکستان کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کیلئے مکمل طورپرتیارہیں، کوئی مہم جوئی ہوئی توفروری 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سےنائب وزیراعظم نے کابل کادورہ کیا، افغانستان کے ساتھ پرامن اور مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، افغان حکومت فتنہ الخوارج کے ہاتھوں اپنی سرزمین کااستعمال روکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں