ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’9 مارچ کو اتحادی جماعتوں کا سورج طلوع ہوگا اور زرداری صدر ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انشا اللہ 9 مارچ کو اتحادی جماعتوں کا سورج طلوع ہوگا اور آصف زرداری صدر ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزازیے میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے آصف زرداری ہمارے امیدوار ہیں، انشا اللہ 9 تاریخ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں انتخاب ہوگا، ہماری اکثریت ہے اس کے باوجود ہم نے صدر کیلئے ووٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 تاریخ کو فیصلہ ہوجائے کہ واقعی ہمیں دو تہائی اکثریت ملی ہے اس دن ہماری اکثریت کا پوری قوم کو پتہ چلنا چاہیے جب زرداری صدر کے عہدے پر ہوں گے تو بھرپور طریقے سے کام ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ دل سے طے کرلیں ہم نے اس ملک کی قسمت تبدیل کرنی ہے، یہ 2018 نہیں 2024 ہے جس میں ووٹرز اپنا انتخاب خود کررہے ہیں، اتفاق رائے سے اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اس کشتی کو پار لگانا ہے، اس کشتی کو پارلگا دیا توقیامت تک عوام اچھے الفاظ میں یاد رکھیں گے اگر خدانخواسہ یہ ناؤ پار نہ لگی توعوام اور تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہمارا اپنا صوبہ ہے کوشش ہوگی ملکرساتھ چلیں، ملک اور قوم کی تقدیرملکر بدلیں گے، تمام اتحادی مل کرملکی معاشی مشکلات کا حل نکالیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں