وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ جاپان کے موقع پر اُو، اُو کی آوازیں آنے سے متعلق دلچسپ قصہ بیان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اقتصادی پروگرام ’اڑان پاکستان‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاپان کی ہونڈا فیکٹری میں گیا جب وہاں سے گزر رہا تھا تو ’اُو اُو کی آوازیں آئیں جسے سن کر میں حیران رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ میزبان سے پوچھنے لگا لیکن چپ ہوگیا لیکن تیسری مرتبہ جب یہی آوازیں آئیں تو مجھ سے رہا نہ گیا اور پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ ملازمین ہے جو احتجاج کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ کام نہیں رکا، پروڈکشن جاری ہے اور انہوں نے اپنا احتجاج ’او او‘ کرکے ریکارڈ کروایا پاکستان میں تو اسلام آباد پر لشکر کشی ہوجاتی ہے اور ایک دن کا نقصان 190 ارب روپے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ غریب قوم ہے کون اس نقصان کا حساب دے گا، میں آج سیاست پر بات نہیں کروں گا اگر گفتگو کی تو بات دور تک جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہنا چاہتا ہوں اگر ہم نے قوم اور ملک کو بنانا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا۔