بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے ٹیلفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی۔

دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرقہ تعلقات کی بحالی کے لیے ادارہ جاتی نظام بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بات چیت کی گئی جب کہ شہباز شریف نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ بنگلہ دیش کے اس ثقافتی وفد میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ گلوکارہ رونا لیلیٰ بھی شامل ہوں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپریل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ڈھاکا سے متعلق پُر امید ہیں۔ نائب وزیراعظم کے ہمراہ ایک تجارتی وفد بھی بنگلہ دیش جائے گا۔

شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں