تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’ریاست اور تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر میں پوشیدہ ہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست اور تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر میں پوشیدہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہونے والی بدامنی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے جس میں انہوں نے تمام واقعات کی ذمے داری سابق وزیراعظم عمران خان پر عائد کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاست اور تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر میں پوشیدہ ہیں۔ انہوں نے سیاست کو مذہبی رنگ دے کر حق اور باطل کی جنگ قرار دیا، مسلسل مسلح افواج، موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ عمران خان نے بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کے ساتھ ایک فرقہ تیارکیا۔ ان کا مقصد تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا۔ ان کی تقاریر سنیں تو آپ کو تمام جواب مل جائیں گے۔

 

Comments

- Advertisement -