جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

عمران خان کے آرمی اور ایجنسی پر الزامات، وزیر اعظم کا سخت ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آرمی اور انٹیلیجنس ایجنسی پر لگائے گئے الزامات پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف مہم و دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، وہ سیاسی فائدے کیلیے پاکستان آرمی اور ایجنسی کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جنرل فیصل نصیر اور ایجنسی افسران پر بغیر ثبوت الزام لگا رہے ہیں، ان کو بغیر ثبوت الزامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بغیر ثبوت الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کر چکا ہے لیکن اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کو بے نقاب کر دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بس بہت ہوگیا اب کوئی اس کی پیروی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، غیر ملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز تقریر کے بعد کوئی محب وطن پیروی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ایک شخص میرے آباؤ اجداد، بچوں اور ملک کو تباہ کرنے کے در پے ہے، اس شخص کو ملک تباہ کرنے کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ آرمی کے بہادر افسران پر الزامات دراصل ادارے پر حملہ ہیں، آرمی کے بہادر افسران کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، ایک شخص جھوٹ سے معصوم کارکنان کو بے وقوف بنا رہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں