اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناسازی پر دورہ ایران منسوخ کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر دورہ ایران سمیت آج کی تمام مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ سے طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری آج ایران کے شہر تہران میں ہوگی۔