ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق، وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے کثیرجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، شہباز شریف نے روسی صدر کو جلدازجلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات اور توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا، اہم علاقائی اور عالمی امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پرروشنی ڈالی، وزیراعظم نے باہمی اعتماد، افہام و تفہیم پر مبنی تعلقات کی مسلسل نمو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں