منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

’رمضان میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ملی اسے جاری رکھیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطرکی مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، رمضان میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جوتربیت ملی اسے جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں ہمیں ہر قسم کی انتہاپسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہو گا، ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، ملک کےخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت، معاشرت اورقومی یکجہتی مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے حکومت ملک کی اقتصادی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے امن و امان کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں ہمیں چاہیے کہ متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے پاک فوج کےافسران، جوان امن وامان کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کر رہے ہیں آج کے دن ہم تمام شہدا کی بلندی درجات کےلیے دعاگو ہیں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں، آج کےدن ہم جعفرایکسپریس سانحے کےشہیدوں کےلئے بھی دعاگو ہیں اللہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کےغم میں برابر کےشریک ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں ہمیں اپنے ان مظلوم بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ظلم وبربریت کا شکار ہیں پاکستان ہمیشہ فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑا ہےاور رہے گا،  عالمی برادری  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، بےگناہ مسلمانوں کی دادرسی کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں