ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کشکول توڑ کر ٹکڑے بنی گالہ پہنچادیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کشکول توڑ کر ٹکڑے بنی گالہ پہنچا دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو موقع دیا تو نواز شریف ہمارا وزیراعظم ہوگا، معیشت کی راکٹ کی طرح اوپر جارہی تھی، نواز شریف کو بے بنیاد الزامات میں دھکیلا گیا، ثاقب نثار سازشی ٹولے کا سربراہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو چور ڈاکو کے پیچھے نہیں لگائیں گے، خانہ کعبہ کا ماڈل بیچ کر چور ڈاکو کی گردان نہیں لگوائیں گے، گھڑی چوری کے پیسے اگر غریبوں پر لگادیتے تو اس سے اچھا اور کیا ہوتا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ جن کی گردن میں سریا اور تکبر ہے اگر ان کی بات سننی ہے تو ملک کا خدا حافظ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب عمل کا وقت ہے باتیں کرنے کا نہیں، اٹھو کھڑے ہو اور نواز شریف کا ساتھ دو، انشا اللہ پاکستان دس سالوں میں ہندوستان سے معاشی میدان میں ٹکر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، یہ جادو ٹونے، لالٹین جلانے سے نہیں ہوگا بلکہ نواز شریف کی قیادت میں ہوگا، ہم اگلے دور حکومت میں کروڑوں بچوں کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم زراعت اور لاکھوں ایکڑ زمین کو آؓباد کریں گے، معدنیات کی دولت سے پورے پاکستان کو فیض یاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال دیا ہے، انشا اللہ اب پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں