پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس، اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیا اور ہدایت کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے سخت کاروائی کریں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کسانوں کو زرعی مشینری چلانےکیلئےڈیزل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، کسانوں کو ڈیزل کے حصول میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

- Advertisement -

گذشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قلت پر نوٹس لیتے ہوئے ذمےداران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا تھا ، ذرایع کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کی افواہوں پرمصنوعی قلت پیدا کی گئی۔

رائع نے بتایا کہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی تھی کہ ڈیزل کے مجاز ڈیلرز کا اسٹاک چیک اور مانیٹرنگ سخت کی جائے اور ڈیزل کی سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں