جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سیلاب زدگان کیلیے امدادی سامان بھیجنے پر یو اے ای کے مشکور ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور کی ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 50 ملین ڈالرز مالیت کا امدادی سامان بھیجنے پر محمد بن زید النہیان کے مشکور ہیں، 50 ملین اماراتی درہم کی امداد پر محمد بن راشد آل مکتوب کے مشکور ہیں۔

ملاقات میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں