باکو : وزیراعظم شہباز شریف آج اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں اہم علاقائی اوربین الاقوامی چیلنجز پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران آج خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز پر پاکستان کانقطۂ نظرپیش کریں گے ساتھ ہی علاقائی روابط، تجارتی فروغ اور پائیدار ترقی کیلئے اقدامات پر زور دیں گے۔
سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
گذشتہ وزیراعظم ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے شوشاکالاراباخ پہنچ گئے، قذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی اور اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا تارڑ،معاون خصوصی طارق فاطمی ہمراہ ہیں۔