جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہے، وزیراعظم شہبازشریف آج افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا آج باقاعدہ افتتاح ہوگا ، وزیراعظم شہبازشریف آج شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر اسٹیڈیم عوام کا داخلہ مفت ہو گا ، اسٹیڈیم کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف سنگر آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ علی ظفر،عارف لوہار اور آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پر فارم کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صبح وطن واپسی پر بغیر آرام کئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے، ریکارڈمدت میں اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں‌: ’’قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک‘‘، پی سی بی نے خوبصورت ویڈیو جاری کر دی

ان کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین و عالمی معیار کا قذافی اسٹیڈیم ریکارڈمدت میں مکمل ہوا، قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں۔

محسن نقوی نے ورکرز، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔

خیال رہے اسٹیڈیم کو مکمل طور پر منہدم کرکے نیا تعمیر کیا گیا ہے، آٹھ اکتوبر دو ہزار چوبیس کو تعمیراتی کام کا آغاز ہوا، اور چار ماہ دن رات ایک کرکے اسٹیڈیم کو مکمل کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی گنجائش بڑھا کر پینتیس ہزار کردی گئی ہے اور ہر انکلوژر میں نئی کرسیاں نصب ہیں، چار سو اسی ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں جبکہ شائقین کو بہترین ویو دینے کیلئے گراؤنڈ میں لگا جنگلہ ہٹادیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں