بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی سرکاری خرچ پرعمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری خرچ پر عمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی ، اب 74 افراد کے بجائے 13 افراد سعودی عرب جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اےآر وائی نیوزکی نشاندہی، زبردست سیاسی اورعوامی ردعمل کے نتیجے میں وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری خرچ پر لاؤلشکرکو عمرہ پر لے جانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

شہباز شریف کے ہمراہ 74 افراد کے بجائے اب 13 افراد پر مشتمل مختصر وفد سعودی عرب جائے گا، وفد پاک ایئرفورس کے خصوصی طیارے سے سعودی عرب جائے گا۔

ارکان کو صبح 10 بجے نورخان بیس راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات کردی ہے ، خصوصی طیارےکی ممکنہ روانگی صبح11 بجےرکھی گئی ہے۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود عمرہ سرکاری خرچ پر ہی ہوگا ، حکومتی ذرائع نے وفد کے تمام ممبران کو ٹکٹ کی ادائیگی خود کرنے کا کہا جبکہ اکثر ارکان نے شیڈول پروازوں اور ذاتی خرچ پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔.

خیال رہے اے آروائی نیوز نے سرکاری خرچ پر چوہتر افراد کےعمرہ پرجانےکی نشاندہی کی تھی اور عمرہ پر جانے کیلئے وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی طیارہ مانگنے کی خبر اےآروائی نیوزنے بریک کی تھی ۔

اے آر وائی کی کاوش سے قومی ایئرلائن کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچالیا گیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں