اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف او آئی سی سربراہان مملکت ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر بروز اتوار سعودی عرب روانہ ہوں گے ، ذرائع نے بتایا کہ جہاں وہ 11 نومبر کو او آئی سی سربراہان مملکت ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ 2روزہ ہوگا، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار ،عطا تاڑر بھی ہوں گے۔
او آئی سی سربراہان مملکت کا ہنگامی اجلاس مشرق وسطیٰ ،وسطی ایشیاکی صورتحال پر بلایا گیا ہے ، اس دوران وزیراعظم کی مختلف ممالک کےسربراہان مملکت سےملاقاتیں بھی طے کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان جانے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی پر کاپ سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کریں گے۔