منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ترکیہ زلزلہ: متاثرین کے لئے جو ہوسکتا ہے وہ کرینگے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے جو ہم کرسکتے ہیں وہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ترکیہ اورشام میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکیہ اور شام میں ہماری ٹیموں نےریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور درجنوں لوگوں کو ملبے سے نکالا، ریسکیو ٹیموں کے اس انسانی جذبے نے ترکیہ ،شام کےعوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

وزیراعظم نے امدادی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان محبت میں مزید اضافہ کیا ہے، ترکیہ کے عوام آپکی طرف اخوت اور محبت کے رشتے کی وجہ سے دیکھ رہےہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہولناک زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کےعوام کےلیےجو بھی ہم کرسکتےہیں وہ کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ بحریہ کا جہاز کل ایک ہزار ٹن کمبل ،خوراک اور ٹینٹ لیکرروانہ ہواہے اس ساری کاوشوں میں پی آئی اے،پی اےایف اور سعدرفیق کی ٹیموں نےبھرپورکام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں