اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کوئی کسی غل؛ط فہمی میں نہ رہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک عمل ہے جس کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔
بھارتی افواج نے معصوم نہتے کشمیریوں کے خلاف ناقابل بیان مظالم ڈھائے ہیں تا ہم بھارتی افواج کے کشمیر میں ناجائز قبضے خلاف تحریک آزادی زوروں پر ہے جس سے توجہ ہتانے کے لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہا ہے۔
اسی سے متعلق : بھمبرسیکٹر میں بھارت کی اشتعال انگیزی،7 فوجی جوان شہید
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر کشیدگی بڑھا رہا ہے اور پاکستان پر جھوٹے الزام دھر کر ہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
واضح رہے آج بھمبر سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7 پاکستانی فوجی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی مارے جانے اور درجنوں زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔