ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ : وزیر اعظم کی ہدایات پر ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کردیں۔

تفصیلات کے مطابق زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے میں وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایات پر سلمان صوفی نے ایکشن لیتے ہوئے خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کردیں۔

پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے تجویز دی کہ لیڈی ریلوےپولیس فورس کےاہلکاروں کی ٹیمیں اسٹیشنوں پرتعینات کی جائیں گی اور خاتون مسافروں کی رہنمائی کےلیے’’سفر سہیلی‘‘موبائل ایپ لانچ کی جائےگی۔

ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ، ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کیے جانے اور نگرانی کےلیے سی سی ٹی وی ہر بوگی میں نصب کئے جانے کی بھی تجاویز دیں۔

پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کا کہنا ہے کہ یس ایپ تیارکی جائے گی جس سے مجرموں کو ٹریس کیاجائےگا اور تمام ٹرینوں میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

یاد رہے زکریا ایکسپریس میں خاتون کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئے عملےکی جانب سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ٹکٹ چیکراور انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

خاتون نے بتایاتھا کہ سیٹ کی تبدیلی کا بہانہ بناکر اے سی کمپارٹمنٹ میں لےجاکرزیادتی کانشانہ بنایاگیا، بعد ازاں پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ زکریا ایکسپریس کی سیکیورٹی اورانتظامیہ نجی کمپنی کی ذمے داری ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں