تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شہیدطاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل، وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شہیدطاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوگا ، اجلاس میں شہید طاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان نے شہید طاہرداوڑکی میت حوالگی کے دوران افغان طرزعمل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان حکومت کے رویے سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ کو دہری اذیت سے گزرنا پڑا، میت حوالگی جیسےنازک معاملےپرسفارتی،انسانی تقاضوں کومدنظررکھاجاناچاہیے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا بھی کہنا تھا کہ شہید افسر کی لاش پر سیاست کھیلی جارہی تھی ، افغان حکام کا مقصد پاکستان میں انتشار پھیلانا تھا۔

مزید پڑھیں : افغان حکام کا ایس پی طاہرداوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار

یاد رہے گذشتہ روز افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا جسد خاکی صرف محسن داوڑ کو ہی دیا جائے گا، ایم این اے محسن داوڑ کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

بعد ازاں پشاور کے شہید پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داوڑ کی میت طورخم میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی وفدکے حوالے کر دی گئی تھی۔

جس کے بعد شہیدایس پی طاہر داوڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں اداکی گئی، جس میں وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی،گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان، کورکمانڈر پشاور، صوبائی وزرا شوکت یوسفزئی، علی سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہیدایس پی طاہر داوڑ کو حیات آباد میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے ہی پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ، جس کے بعد مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی تھی۔

افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان نے ایس پی طاہرداوڑ افغانستان میں قتل پر افغان ناظم الامور کو 2 بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈکرایا تھا جبکہ وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -