اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم عمران خان کی دورہ چین پر بریفنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی کمیٹی کے ارکان کو دورہ چین پر بریفنگ جاری ہے، اجلاس میں آرمی چیف،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،انٹیلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات شریک ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اجلاس میں موجود ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، فوادچوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفریدی بھی شریک ہیں۔

- Advertisement -

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملکی سلامتی، داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور وزیراعظم عمران خان کی کمیٹی کے ارکان کو دورہ چین پر بریفنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امورزیر غور آئیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں