اسلام آباد : وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی سے متعلق بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم نوازشریف نے نہال ہاشمی کے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی سے متعلق بیان پر برہمی کا اظہار کیا اور وضاحت طلب کرلی ہے۔
وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، بیان سے ن لیگ، شریف فیملی اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نہال ہاشمی کے بیان پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوشش ہے اداروں کے درمیان غلط فہمی پیدا نہ ہو، حکومت آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں : لیگی رہنمانہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں
یاد رہے نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی سے متعلق گزشتہ روز بیان دیا تھا، جس میں انھوں نے جےآئی ٹی کو کھلےعام سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والو! آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے، تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔
نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے، ، ہم تمہارے خاندان کیلئے زمین تنگ کردیں گے، تمہارا وہ حشرکرینگے کے یاد رکھو گے، تم نواز شریف کو تنگ کررہے ہو اور قوم تمہیں تنگ کردے گی۔