اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی، جس میں وزیر اعظم نے جمہوریت کےلیے اداروں کی مضبوطی کو اہم قرار دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں ملکی ترقی کےلیے کام کررہے ہیں۔
- Advertisement -
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ معاشی استحکام اور کرونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیاں اہم کامیابیاں ہیں، اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔