ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

"وزیراعظم کو دھمکی دی گئی کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی غائب کر دیں گے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی سے متعلق تحقیقات رکوانے کے لیے وزیراعظم کو پیغام بھیجا گیا کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی غائب کر دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دینے والوں نے اپنے لیےبرا کیا، عمران خان کوجانتاہوں دھمکی دی جائےتووہ کام ضرور کرتے ہیں۔

شہزاداکبر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس معاملےکو دیکھا جا رہا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کےچند ممبران نےکمیشن کودھمکیاں دی تھیں، تحقیقاتی کمیشن کوجودھمکی دی گئی تھی وہ میسج کی صورت میں موجود ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دھمکی دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، کمیشن دھمکی دینےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کاحق رکھتاہے، کمیشن کوجب دھمکی دی گئی تومجھےباقاعدہ اس کی رپورٹ ملی تھی۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو دوستوں کے ذریعے پیغام بھیجا گیا، کہا گیا کہ انکوائری روک دیں ورنہ چینی غائب کردیں گے، حامدمیرکوٹوئٹ پرہی جواب دیارپورٹ لیک نہیں ہوئی بلکہ پبلک کی گئی، ٹوئٹ پر کہا رپورٹ کی کاپی میں نےہی سب چینلزکودی ہے،31مارچ کورپورٹ وزیراعظم عمران خان کودی گئی تھی، 3مارچ کورپورٹ مجھےدی گئی کہ پبلک کردیں اور4تاریخ کوپبلک کردی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رپورٹ پبلک کرنا خود احتسابی ہے، سلمان شہباز نے شاہد خاقان سے شوگرسیکٹر کیلئے 20ارب کی سبسڈی لی، شاہدخاقان اور مریم اورنگزیب نےشاید ابھی تک رپورٹ مکمل پڑھی نہیں، حکومت سندھ انکوائری کمیٹی کو ڈیٹا نہیں دے رہی ہے، شہبازشریف اپنے بیٹے اورشوگرسیکٹر کو سبسڈی دیتے رہے ہیں، شوگرسیکٹر کے لئے سندھ بینک سے 9روپے3پیسے فی کلوکی سبسڈی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں