تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں سربراہان مملکت کی اعلیٰ سطح سمٹ سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ کورونا سے نمٹنے کے تجربے سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں سربراہان مملکت کی اعلیٰ سطح سمٹ سےخطاب کریں گے ، فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 سے 9 کے دوران سمٹ میں شریک ہوں گے اور اپنے خطاب میں کورونا سے نمٹنے کے تجربے سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر سربراہان مملکت کورونا سے متعلق اپنی اپنی حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے اعلیٰ سطح سمٹ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم نے طلب کیا ہے، اس سمٹ کا مقصد کوویڈ 19 کی وجہ سے ترقیاتی بحران کے لئے فوری طور پر مالی اعانت کے لئے مربوط اور جامع کثیرالجہتی ردعمل کو بیان کرنا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےغربت میں کمی اوراحتساب سےمتعلق فورم سےخطاب میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں، ایسےقوانین بننے چاہئیں، جس سےترقی پذیرممالک کالوٹاپیسہ واپس آئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -