اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے، ہم زبان کے پکے ہیں، پچھلی حکومت جیسے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تفریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ ای وی پاکستان کامستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کےفروغ کیلئے پرعزم ہے، الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی ، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، ماضی کے مقابلے مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اگلے چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہو جائیں گی ۔
کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دینگے کے سوال پر اویس لغاری نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں ، وزیراعظم جلد اچھی خوشخبری سنائیں گے، میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں۔