اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاناما پیپرز: وزیراعظم جمعے کو پارلیمان میں آکر سوالوں کے جواب دیں گے: پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جمعے کے روز اسمبلی اجلاس میں میں آکر پارلیمان کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے آج بروز منگل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاناما پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم جمعے کو ایوان کے سوالات کا جواب دیں گے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یہ اعلان اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے ایوان میں آنے کے مطالبے کے بعد کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں آج صبح شروع ہوا تھا تاہم کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پرویز رشید سے قبل قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ نے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم ایوان میں نہیں آئے تو ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاناما پیپرز کے معاملے پر حکومت کے خلاف متفقہ اتحاد بنائے بیٹھی ہیں تاہم استعفے کے مطالبے پر اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

پاناما پیپرز کی اب تک دو اقساط منظرعام پر آچکی ہیں جن میں لگ بھگ 400 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ، پاناما کی پہلی فہرست میں وزیراعظم کے بیٹے حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن صفدر کے نام شامل تھے جس کے بعد سے وزیراعظم پر اپوزیشن کی جانب سے تحقیقات اور استعفے کے لئے دباو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں