اشتہار

وزیراعظم عمران خان کل برطانوی شہریوں کے لئے ای ویزا سروس کاافتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم عمران خان برطانوی شہریوں کے لئے ای ویزا سروس کا کل افتتاح کریں گے، جس کے بعد برطانوی شہری گھر بیٹھے پاکستانی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے برطانوی شہریوں کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو ای ویزہ سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کل دن12بجے ویڈیوکال پر سروس کا افتتاح کریں گے۔

برطانوی شہریوں شہریوں کےلیے ای ویزہ کی سہولت کے آغاز سے ای ویزہ سےقونصلرسروسزمیں کام کابوجھ کم ہوجائےگا اور عوام گھر بیٹھے پاکستانی ویزہ حاصل کرپائیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے 8 فروری کو وزیراعظم کے خصوصی مشیر زلفی بخاری نے برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزا دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانوی شہریوں کو آئندہ ماہ سے ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : سیاحت کا فروغ، حکومت نے نئی اور آسان ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں