اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم آج چکوال میں 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چکوال کے شہریوں کو خوشبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج چکوال میں 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں 500 بیڈ کا اسپتال، یونیورسٹی آف چکوال شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

فردوس اعوان نے کہا کہ مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے اس کا ثبوت ہیں، پنجاب کے عوام حکومت کی محنت کے ثمرات خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں