جہلم : وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں للہ تاجہلم روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ منصوبہ 16ارب روپےکی لاگت سے 30ماہ میں مکمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل، وزیراعظم آج شام اسلام آباد میں للہ تاجہلم روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 128کلومیٹردورویہ طویل سڑک16ارب کی لاگت سے تعمیر ہوگی ، للہ تاجہلم روڈ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگی۔
ایک اور وعدے کی تکمیل
وزیر اعظم عمران خان آج شام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں للہ تا جہلم روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
128 کلومیٹر دو رویہ طویل سڑک 16 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگی ۔ @ImranKhanPTI @fawadchaudhry pic.twitter.com/DeRC4cnt3b— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) November 16, 2021
سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گی ، منصوبے کا 4فیزسےبیک وقت کام شروع ہوگا ، خوشاب ، چکوال ، منڈی بہاؤالدین اور میرپورکے لوگ مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کی خصوصی کاوشوں سےمنصوبےکی منظوری ہوئی اور ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبےتکمیل کے مراحل میں ہیں، دورویہ سڑک کی تعمیرسےترقی کی نئی راہوں کاتعین ہو گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنڈدادن خان کی پسماندگی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے ،پہلی بارپنڈدادن خان میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں۔