بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم آج شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم عمران خان آج شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور صنعتوں کیلئے انسپکٹرلیس رجیم کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، جہاں وہ دورےکےدوران مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دورویہ سڑک کاآج سنگ بنیادرکھیں گے ، یہ منصوبہ 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہوگا، جس میں 43 کلو میٹر طویل سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔

بورڈآف ریونیو کے حکام وزیراعظم کو اپنے اقدامات بارے بریفنگ دیں گے جبکہ قبضہ مافیا کیخلاف پنجاب حکومت کےاقدامات کیخلاف وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا اور ابھی تک کتنی کمرشل و زرعی ارضی واگزار ہوئی بتایا جائے گا۔

- Advertisement -

لاہور: وزیر اعظم کو راوی منصوبے پر بھی بریفننگ دی جائے گی
لاہور: وزیر اعظم صنعتوں کیلئے انسپکٹرلیس رجیم کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ وزیراعظم کوصوبے کےانتظامی ، وزراکی کارکردگی سمیت دیگرامورپر بریف کریں گے۔

عمران خان کو راوی منصوبے اور والٹن ائیرپورٹ کے میگا پراجیکٹ پر بھی بریفننگ دی جائے گی، جبکہ وزیراعظم امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں