اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’آپ کا وزیر اعظم۔۔آپ کے ساتھ‘ عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوامی شکایات اور آرا سننے کے لئے تیار ہے ، گفتگو آج ٹیلی ویژن، ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیا پربراہ راست نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سے عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” کا پروگرام گذشتہ سال فروری سے عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے براہ راست گفتگو کے لئے 051-9224900 ملائیں، عوام سے وزیراعظم کی یہ گفتگو ٹیلی فون، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں