اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج کوئٹہ میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ انتظامیہ نے سڑکوں کی صفائی، اور اطراف کے اسکول بھی بند کروا دیے۔
وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے زرغون روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر صفائی کے بڑھ چڑھ کر انتظامات کیے گئے۔ وی آئی پی روٹ پر آنے والے اسکول بھی بند کردیے گئے۔
وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سڑکوں پر استقبالی بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے بعد مختلف وفود سے وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔