اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یومِ الحاقِ پاکستان، کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہے. بھارتی ریاستی مظالم اس مذاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے. ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2022