پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : وزیراعظم شہبازشریف اور یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم نے ملاقات میں تجارت وسرمایہ کاری کو ٹھوس شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی نائب صدر یو اے ای اور وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شیخ محمدبن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہبازشریف کا دبئی میں خیرمقدم کیا اور وزیراعظم کی زیرقیادت پاکستان کی ترقی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہبازشریف نے پرتپاک استقبال پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کو قابل اعتماد سیاسی واقتصادی شراکت دار کے طور پر دیکھتےہیں۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت وسرمایہ کاری کو ٹھوس شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نجی شعبے کے درمیان روابطہ مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی کمیونٹی کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کاامارتی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں