تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

”امریکا سے تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید تعاون چاہتے ہیں“

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری اور انفارمینشن ٹیکنالوجی میں مزید تعاون چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات کیے گئے نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور سفارتی اسناد پیش کیں۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال اور وفود کی سطح پر رابطوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سفیر نے افغانستان سے انخلا میں معاونت پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ملاقات میں کہا کہ امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری اور انفارمینشن ٹیکنالوجی میں مزید تعاون چاہتے ہیں، دو طرفہ تعلقات میں فروغ سے افغان بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، خطے کے امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل میں ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے بھارت میں حمکران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی۔

Comments

- Advertisement -