پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے: فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دیانت دارقیادت آتی ہے تو دنیا معترف ہوتی ہے، پاکستان کا آگے کا سفر خوش حالی کا ہے۔

اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیانت دار قیادت ہو تو قوم کی عزت ہونے لگتی ہے، عمران خان پاکستان کو وہاں لےجارہے ہیں جہاں کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا اثر بہت زبردست ہے، وزیراعظم کےد ورے کو ہر جگہ مثبت پیرائے میں دیکھا جارہا ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ امریکا کو امن مذاکرات میں پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، عمران خان نے 15 سال تک کہا افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں، عمران خان سیدھی بات کرتے ہیں جو لوگوں کو پسند آتی ہے۔

عمران خان پاک امریکا تعلقات میں نیاباب تحریر کرنے جارہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے پاکستانیوں کی عزت نفس بحال ہوئی، پاکستان کے جھنڈے آج بھی امریکا میں لہرائے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں