راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں اور کردار قابل قدر ہے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے جی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر کیا.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پرچیلنجزکاسامنا ہے، قوم کے تعاون اور قومی حکمت عملی سے چیلنجزپرقابو پالیں گے.
اس موقع پر آرمی چیف کاپاک فوج پراعتمادکےاظہارپروزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی. ہرقیمت اورقربانی دے کر مادروطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا.
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کےموقع پر وزرائے دفاع، خارجہ، خزانہ، اطلاعات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے. وزیرمملکت برائے داخلہ اور سیکریٹری دفاع بھی اس موقع پر موجود تھے.
PM visited GHQ. “Appreciated contributions & sacrifices of Pakistan Army in war against terrorism. “Pakistan is facing external and internal challenges but with support of the nation and through a cohesive national approach, we shall successfully overcome these”, PM. pic.twitter.com/YT5lG5VqyD
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 30, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کاپرنسپل اسٹاف آفیسرزسےتعارف کرایا گیا. وزیراعظم کوآپریشن ردالفساد،خوشحال بلوچستان پروگرام اور کراچی کی صورتحال سمیت مختلف امورپربریفنگ دی گئی.
اس موقع پر وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیار یوں، پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور فوج کوضروری وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم کاپرنسپل اسٹاف آفیسرزسے تعارف کرایا گیا، وزیراعظم نےجی ایچ کیومیں یادگارشہداپرپھول چڑھائے.