بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

وزیراعظم ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں کمی کیلئے کوشاں، آئی ایم ایف کو منانے کی کوششں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں کمی کیلئے کوشاں ہیں اور آئی ایم ایف کو منانے کی کوشش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ایف بی آر کے لیے ٹیکس ہدف میں کمی کی تجویز دی ، ایف بی آر کی آئندہ بجٹ میں ٹیکس ہدف میں 250 ارب روپے کی کمی پر آئی ایم ایف کو منانے کی کوششیں جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں ایف بی آر نے ٹیکس ہدف 14307 ارب سے کم کرکے 14057 ارب روپے کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ہدف میں 250 ارب روپے کی کمی کی وجہ سے نئے ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ٹیکس ہدف اگر زیادہ رکھا جائے گا تو شارٹ فال کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات شروع ’’8ہزار ارب سے زائد ٹیکس جمع

ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بریفنگ میں کہا رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح اور مہنگائی کے بڑھنے کی شرح کم ہونے کی وجہ سے 1170 ارب روپے کا شارٹ فال ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال ٹیکس ہدف میں 2000 ارب روپے سے زیادہ اضافہ نہ کیا جائے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درخواست میں کہا کہ آئندہ مالی سال ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے 5 سال تک کی پرانی گاڑی امپورٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، استعمال شدہ 5 سال پرانی گاڑی کی امپورٹ پر زیادہ ٹیکس لگانے سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں