منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 6 اگست تک بلوچستان کے 22 اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ان اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بلوچستان میں داخل ہوچکی ہیں، جس کے باعث شدید بارشیں ہوں گی۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 اگست سے 6 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، قلات، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد / راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے اور سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور موسلادھار بارش متوقع ہے۔

سندھ میں مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ اور اہمیت

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

ناران کاغان کا سفر کرنے والے سیاحوں کیلیے اہم اعلان

تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں